Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینٹ اے کار کے شعبہ میں مکمل طور پر سعودائزیشن کی جائیگی ، وزرات محنت

  ریاض .......  وزارت محنت و سماجی بہبود نے یقین دہانی کروائی ہے کہ رینٹ اے کار سروس کے شعبے میں مکمل طور پر سعودائزیشن کی جائیگی ۔ الوئام نیوز ویب کے مطابق وزارت محنت نے اس ضمن میں طریقہ کار وضع کرنے کےلئے جامع منصوبے مرتب کئے ہیں جن پر عملدرآمد کرنے کےلئے متعلقہ اداروں کو سفارشات ارسال کی جارہی ہیں ۔ وزارت محنت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رینٹ اے کار کے شعبہ میں سعودیوں کو کام کے بہتر مواقع میسر آسکتے ہیں جبکہ اس شعبہ میں قائم غیر ملکیو ںکی اجارہ داری بھی ختم ہو گی جس سے بے روز گاری پر بھی قابو پایا جاسکے گا ۔ شعبے میں سعودائزیشن کے نفاذ سے تجارتی پردہ پوشی کا بھی خاتمہ ہو گا جس سے ملکی معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہو نگے ۔ وزرات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودائزیشن کے عمل کو مختلف شعبوں میں بہتر بنانے کے لئے وزرات کی جانب سے ویب سائٹ پر لوگوں کی آراءاور تجاویز جمع کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے تاکہ بہتر تجاویز پر عمل کرتے ہوئے قوانین مرتب کئے جائیں جس سے عام شہری بہتر طور پر مستفیض ہو سکیں ۔ ہے جس پر لاگ ان کرکے اپنی آراءاور تجاویز ارسال کی جاسکتی ہیں ۔ واضح رہے وزار ت محنت کی جانب سے مملکت میں سعودائزیشن کے عمل کو تیز تر بنانے کےلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ مقامی افراد میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو ختم کیا جاسکے۔ اس ضمن میں ٹیلی فون ٹیکسی " اوبر اور کریم " میں بھی سعودی ڈرائیوروں کو لازمی قرار دیتے ہوئے غیر ملکی ڈرائیوروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ 

شیئر: