Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز جدہ سے ریاض پہنچ گئے

جدہ ایئرپورٹ پر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے الوداع کیا(فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز منگل کی رات جدہ سے ریاض  پہنچ گئے۔
قبل ازیں جدہ کے کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے الوداع کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی جدہ سے ریاض کے سفر میں ہمراہ تھیں۔
ان میں شہزادہ خالد بن فہد، شہزادہ منصور بن سعود، شہزادہ خاد بن سعد، شہزادہ سطام بن سعود، شہزادہ فیصل بن سعود، شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود اور شہزادہ راکان بن سلمان شامل ہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ سربراہ ایوان شاہی فہد العیسی، شاہی پروٹوکول کے سربراہ خالد العباد، خادم حرمین شریفین کے نائب نجی سیکریٹری فہد العسکر، معاون نجی سیکریٹری تمیم السالم  اور خادم حرمین شریفین کے نجی امور کے ادارے کے سربراہ عبدالعزیز الفیصل بھی تھے۔ 

شیئر: