Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوسیڈ موٹرز کا ریاض میں شوروم کے افتتاح کا اعلان

پرتعیش اور فاسٹ چارجنگ الیکٹرک کار لوسیڈ عالمی شہرت رکھتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
لوسیڈ موٹرز کمپنی نے ریاض میں مشرق وسطیٰ کے پہلے شو روم  کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔ لوسیڈ گروپ پرتعیش اور فاسٹ چارجنگ الیکٹرک کاریں تیار کرنے  کے لیے عالمی شہرت رکھتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق لوسیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر پیٹر راولنسن نے بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہمارا پہلا  سٹوڈیو عالمی سطح پر پائیدار توانائی کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لوسیڈ  کمپنی کے مشن کی جانب ایک اور قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سعودی عرب آٹوموبائل الیکٹریفیکیشن کی جانب تبدیلی کو تسلیم کرتا ہے اور وژن 2030 کے تحت آئندہ نسلوں کے لیے دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے مستقبل کی طرف دیکھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ سال رواں کے آغاز میں امریکہ کے لگژری گاڑیاں بنانے والے  لوسیڈ گروپ نے کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں ایک مکمل پروڈکشن فیکٹری کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
لوسیڈ پہلی الیکٹرانک موٹر کمپنی ہے جس کا مینوفیکچرر پلانٹ سعودی عرب میں ہوگا۔ کمپنی کا مقصد یہاں لگائی جانیوالی اس فیکٹری میں سالانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد آٹوموبائل تیار کرنا ہے۔
لوسیڈ  مشرق وسطی  کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب جغرافیائی نقطہ نظر سے بہت ہی سٹریٹجک خطہ ہے اور وژن 2030 کے طور پر حیرت انگیز تبدیلی سے گزر رہا ہے۔
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: