Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں متاثرین کے لیے سعودی ایجنسی کی پلاسٹک سرجری مہم کا اختتام

رضاکارانہ طبی ٹیم نے مہم کے دوران 106 آپریشن کیے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے یمن کے سقطری گورنریٹ میں جلنے والے متاثرین کی مدد کے لیے رضاکارانہ پلاسٹک سرجری مہم کا اختتام کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کی رضاکارانہ طبی ٹیم نے ہفتے کی مہم کے دوران 106 آپریشن اور 521 مشاورت کیں۔
دریں اثنا شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے موبائل کلینکس نے یمن کے حجة گورنریٹ کے والاان کیمپ میں پانچ سے 11 اکتوبر تک 172 بے گھر ہونے والے مریضوں کا علاج  کیا جب کہ  86 کو دوائیں فراہم کیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے مصنوعی اعضا اور بحالی مرکز نے یمن کے مارب گورنریٹ میں ستمبر میں ایک ہزار 585  یمنی افراد کو طبی خدمات فراہم کیں جب کہ  316 مریضوں کو مصنوعی اعضا فراہم کیے۔
ایس پی اے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ خدمات یمن میں صحت کے شعبے میں بہتری لانے اور یمنی عوام کی مدد کے لیے مملکت کے ذریعے نافذ کیے گئے انسانی منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر آتی جس کی نمائندگی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کرتا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک،صحت اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 84 ممالک میں مختلف قسم کے 1997 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 175 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 5.7  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 369 ملین ڈالر، شام میں 327 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 216 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔

شیئر: