Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی فیشن ڈیزائنر’مارین الحیمر‘ نے عمرے کی تصاویر شیئر کردیں

مارین الحیمر نے گزشتہ ہفتے قبول اسلام کی وڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈ کی تھی(ؤ فوٹو انسٹا گرام)
فرانس کی معروف فیشن ڈیزائنر’مارین الحیمر‘  قبول اسلام کے بعد عمرہ کی ادائیگی کی تصاویر شوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق مارین جو کہ مراکشی نژاد ہیں فرانس میں فیشن ڈیزائن انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں وہ اس شعبے میں عالمی شہرت یافتہ ہیں۔ 
مارین الحیمر  نے گزشتہ ہفتے اپنے قبول اسلام کی وڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈ کی تھی ۔ 

’یہ میری زندگی کے انتہائی خوشگوار لمحات اور سرمایہ حیات ہیں‘۔ (فوٹو انسٹا گرام)

مارین الحیمر نے بتایا کہ ’اگرچہ وہ چند ماہ قبل اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرچکی تھی تاہم گزشتہ ہفتے اسلام قبول کرنے کی وڈیو کو سوشل میڈیا پراپ لوڈ کیا۔ 
قبول اسلام کے حوالے سے فیشن ڈیزائنر نے مزید کہا کہ ’زندگی میں بعض موڑ اسے آتے ہیں کہ آپ کو اپنا راستہ خود اختیار کرنا پڑتا ہے جس میں اہل خانہ ، عزیز واقارب نہ ہوں ، یہ راہ صرف آپ اور رب تعالی کی ذات اقدس کے مابین ہی ہو۔ یہ راستہ روح اوردل وعقل کا راستہ ہے جسے میں نے اختیار کیا ہے۔ 

مارین الحیمر نے گزشتہ ہفتے قبول اسلام کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیبئر کی تھی(فوٹو انٹسا گرام)

ان کا کہنا تھا کہ’ کچھ لوگوں کو میرے قبول اسلام کے بارے میں علم تھا لیکن بہت سے لوگ اب بھی اس بارے میں پوچھ رہے ہیں‘۔
’مارین الحیمر نے قبول اسلام کا اعلان کرنے کے بعد مکہ مکرمہ کا سفرکیا اور عمرہ کی سعادت حاصل کی جس کی تصاویر بھی انہوں نے سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار ان الفاظ میں کیا کہ ’یہ میری زندگی کے انتہائی خوشگوار لمحات اور سرمایہ حیات ہیں‘۔ 

شیئر: