Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا سیمی فائنل: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں امپائر کون؟

ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں امپائرنگ کون کرے گا اس کا تعین دونوں سیمی فائنلز کے بعد ہوگا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بدھ کو ہونے والے سیمی فائنل میں مارائس ایرسمس اور رچرڈ ایلنگ ورتھ امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔
مارائس ایرسمس کا تعلق جنوبی افریقہ اور رچرڈ ایلنگ ورتھ کا تعلق انگلینڈ سے ہے۔ ان کے علاوہ میچ میں تھرڈ امپائرنگ کی ذمہ داری رچرڈ کیٹلبرو اٹھائیں گے اور فورتھ امپائر مائیکل گف ہوں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اس سے قبل ٹی20 ورلڈ کپ 2007 میں بھی آمنے سامنے آئی تھیں اور یہ میچ پاکستان نے چھ وکٹوں سے جیت لیا تھا۔
انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داریاں سری لنکا کے کمارا دھرماسینا اور آسٹریلیا کے پال رائفل کو دی گئی ہیں۔
ان کے علاوہ دوسرے سیمی فائنل میں تھرڈ امپائر کرس گفانے اور فورتھ امپائر روڈ ٹکر ہوں گے۔ انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان یہ میچ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں امپائرنگ کون کرے گا اس کا تعین دونوں سیمی فائنلز کے بعد ہوگا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل سے پہلے انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل انڈیا اور پاکستان کے درمیان نہ ہو۔
بدھ کو ایڈیلیڈ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ’ہم پاکستان اور انڈیا کا فائنل بلکل نہیں چاہتے۔ ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ یقینی بنائیں کہ ایسا نہ ہو۔

شیئر: