Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائی فائی، ایل سی ڈی سے لیس تیجاس ایکسپریس

نئی دہلی .... ہندوستانی ریلوے جون سے ممبئی، گوا روٹ پر ایک نئی لگژری ٹرین ”تیجاس ایکسپریس“ متعارف کرانے جارہی ہے۔ اسکا اعلان گزشتہ سال ریلوے بجٹ میں کیا گیا تھا۔ 20بوگیوں والی تیجاس ایکسپریس کے دروازے خود کار ہونگے۔ ایل سی ڈی اسکرین لگا ہوگا۔ وائی فائی کی سہولت ہوگی۔کافی وینڈنگ مشینیں لگی ہونگی جبکہ مسافروں کیلئے مختلف میگزین بھی دستیاب ہونگے۔ ریلوے وزیر سریش پربھو نے کہا کہ تیجاس میں جو سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اس سے یہ پتہ چلایا جاسکتا ہے کہ مستقبل میں ٹرین سروس کیسی ہوگی۔ یہ ٹرین 130کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتا رسے چلے گی۔ اس میں مسافروں کو کھانا بھی دیا جائیگا اور اسکے پیسے ٹکٹ میں شامل ہونگے۔ ممبئی سے گواکا فاصلہ صرف 8گھنٹے 25منٹ میں طے ہوگا۔ ٹرین میں فائر الارم سسٹم بھی نصب ہوگا۔ خیال ہے کہ اسی قسم کی ایک ٹرین دہلی چندی گڑھ روٹ پر بھی چلائی جائیگی۔ 

شیئر: