Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی یمن، صومالیہ اور اردن میں امدادی سرگرمیاں جاری

یمن کے سقطری گورنریٹ میں ایک ہزار 437 خاندانوں کو فوڈ پیکٹس دیے گئے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی یمن، صومالیہ اور اردن میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے سقطری گورنریٹ میں ایک ہزار 437 خاندانوں کو خوراک کی امداد دی جب کہ حجة گورنریٹ میں 318 رہائشیوں کو ضروری طبی خدمات فراہم کیں۔
شاہ سلمان مرکز کے موبائل کلینکس نے 159 افراد کو ادویات بھی فراہم کیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے صومالیہ میں خشک سالی سے بے گھر ہونے والے 11 ہزار 700 ضرورت مندوں میں 136 ٹن اور 500 کلو گرامو وزنی فوڈ باسکٹ تقسیم کیں۔
درین اثنا شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے شامی پناہ گزینوں کے لیے اردن کے زاتاری کیمپ میں اپنا 14 واں اور 15 واں رضاکارانہ پروگرام ختم کیا ہے۔
اس رضاکارانہ پروگرام میں مختلف طبی، نفسیاتی، سماجی اور تعلیمی خصوصیات کے 22 رضاکاروں نے حصہ لیا۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 84 ممالک میں مختلف قسم کے  1997 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 175 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر5.7  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 369 ملین ڈالر، شام میں 327 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 216 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔

شیئر: