Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن، السویدی پارک میں فلپائنی ثقافتی ویک کا آغاز

ریاض سیزن میں کنسرٹ، مقامی اور بین الاقوامی شوز اور دیگر تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں ریاض سیزن کے دوران السویدی پارک میں ملک کے بہترین کھانوں، تھیٹر اور تفریح کے ساتھ فلپائنی ثقافت نے اپنے ویک کے جشن کا آغاز کر دیا ہے۔
عرب  نیوز کے مطابق السویدی پارک میں  فلپائنی ویک عالمی ثقافتوں کے ایک حصے کے طور پر شروع ہوا جس میں پہلے ہی پاکستان، سوڈان، انڈونیشیا اور سری لنکا کے فیسٹیولز شامل ہیں۔
السویدی پارک میں تھیٹر کی پرفارمنس، رومنگ پرفارمنس، بازار میں خریداری اور کارنیوال کے علاقے شامل ہیں۔ وزیٹرز  فلپائن کے کچھ مشہور ترین پکوانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
فلپائنی ویک تیسرے ریاض سیزن کا حصہ ہے جو شہر بھر میں 15 متنوع تفریحی زون پیش کرتا ہے جس میں دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل اور کیبل کار کی سواری شامل ہے۔
السویدی پارک کے پچھلے عالمی فیسٹیولز میں آرٹس، موسیقی اور کھانے سمیت ملک کی خوبصورتی کے پہلوؤں کو پیش کیا گیا تھا۔ فلپائنی ویک شام 4 بجے سے 19 نومبر کی آدھی رات تک جاری رہے گا۔
السویدی پارک ریاض کا ایک اہم لینڈ مارک ہے جو 10 ہیکٹر سے زیادہ پر محیط ہے۔ یہ پارک 1983 میں کھولا گیا تھا۔ اس میں فیملی گارڈن، واکنگ اور رننگ ٹریکس، بیٹھنے کی جگہیں، ریستوران، کیفے اور بچوں کے کھیل کے میدان شامل ہیں۔
ریاض سیزن 2022 بہت سی تفریحی سرگرمیوں پر مشتمل ہے جس میں آتش بازی، کنسرٹ، مقامی اور بین الاقوامی شوز شامل ہیں۔
ریاض سیزن 2022 میں 15 زونز شامل ہیں ان میں بولیوراڈ ورلڈ، بلیوارڈ ریاض سٹی، ونٹر ونڈر لینڈ، المربا، سکائی ریاض، ویا ریاض، ریاض چڑیا گھر، لٹل ریاض، دی گرووز، امیجینیشن پارک، السویدی پارک، سوق الزیل، قریت زمان، فین فیسٹیول اور ریاض محاذ شامل ہیں۔
ریاض سیزن میں مختلف قسم کے سعودی اور عرب ڈرامے، کنسرٹ، مقامی اور بین الاقوامی نمائشیں جن میں موبائل فونز، پرفیوم اور کھیلوں کے مختلف آلات کی دکانیں شامل ہوں گی، نیز خاندانوں، افراد اور بچوں کے لیے بہت سی دلچسپ تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

شیئر: