Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرے کے دوران پاکستانی کو دل کا دورہ، فوری طبی امداد کے بعد صحت یاب

مناسکِ عمرہ کی ادائیگی کے دوران پاکستانی زائر کا دل تقریباً  120 سیکنڈ تک دھڑکنا رُک گیا تھا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
عمرے کی ادائیگی کے دوران دل کے عارضے کا شکار ہونے والے پاکستانی زائر کی صحت فوریی طبی امداد کے بعد بحال ہو گئی۔
عاجل نیوز کے مطابق مناسکِ عمرہ کی ادائیگی کے دوران پاکستانی زائر کا دل تقریباً 120 سیکنڈ تک دھڑکنا رُک گیا تھا۔
کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی فوری طبی سروس فراہم کرنے والی ٹیم کو ہاٹ میل پر اس واقعے کی اطلاع ملی اور پھر انہیں فوری طور پر حرم ہسپتال پہنچا کر طبی امداد دی گئی۔
بعدازاں مریض کو کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کر کے ان کے ضروری ٹیسٹ لیے گئے جن سے معلوم ہوا کہ ان کے دل کی کچھ شیریانیں تنگ تھیں اور دل کے عضلات بھی کمزور تھے۔
مکہ کے شعبہ صحت نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے شیریانوں کی رکاوٹ دور کرنے کے لیے فوری طور پر مریض کے آپریشن کا فیصلہ کیا۔
دل کے عضلات کمزور ہونے کی وجہ سے مریض کو آکسیجن فراہم کرنے کا آلہ بھی لگایا گیا اور اب مریض کی حالت بہتر ہے۔
شعبہ صحت کا کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی اور طبی خدمات فراہم کرنے والے دیگر یونٹس کے درمیان مثالی تعاون کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
 

شیئر: