Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے باہر قطر ایئرویز کا نیا ماڈل نصب

جہاز کے ماڈل پر فیفا ورلڈ کپ 2022 کا لوگو بھی لگا ہوا ہے (فوٹو: قطر ایئرویز)
قطر ایئرویز نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر چار کے چوک پر ایک نیا ماڈل لگایا ہے۔
اس پر بوئنگ 777-9 جہاز کا نو میٹر لمبا ماڈل لگایا گیا ہے اور اس کے نیچے 12 میٹر کی ایل ای ڈی سکرین لگائی گئی ہے جس پر ایئرلائن کے بارے میں معلومات دی جاتی ہیں۔
جہاز کے ماڈل پر فیفا ورلڈ کپ 2022 کا لوگو بھی لگا ہوا ہے۔
قطر ایئرویز کے گروپ چیف ایگزیکٹیو اکبر الباقر نے بتایا کہ ’ہم برطانیہ میں مسافروں کی خدمت کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہمارا ماڈل ایئرلائن کی سروسز بہتر طریقے سے متعارف کروائے گا۔‘
ایئرپورٹ ایڈورٹائزنگ کمپنی جے سی ڈیکاکس کی ڈائریکٹر ایرانے ریڈل کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ ایڈورٹائزنگ ابلاغ کا بہترین طریقہ ہے۔
قطر ایئرویز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روزانہ چھ پروازیں آپریٹ کرتی ہے، لندن گیٹوک سے دو، مانچسٹر سے تین اور ایڈن برگ سے ایک فلائٹ آپریٹ کرتی ہے۔

شیئر: