Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کمیشن کی عالمی ہیلتھ کانفرنس اور نمائش میں شرکت

ہیلتھ پریکٹیشنرز کے تجربات اور کمیشن کے کردار پر بریفنگ دی گئی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی کمیشن برائے ہیلتھ سپیشلٹیز نے سعودی ہیلتھ کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی ہیلتھ کیئر انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹمز سوسائٹی کی کانفرنس اور نمائش میں شرکت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کانفرنس میں کمیشن کی شرکت سعودی ہیلتھ کے شعبے میں پیشہ ورانہ کارکردگی کو فروغ دینے کی اس کی کوششوں کی توسیع ہے جو ڈیجیٹل اور تکنیکی سلوشنز کی سپورٹ کرتا ہے جو صحت کی تبدیلی کے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ہے۔
سعودی کمیشن نے وزیٹرز کو ڈیجیٹل ہیلتھ ٹریکس میں دس ہزار سے زیادہ ہیلتھ پریکٹیشنرز کے تجربات اور کمیشن کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی جس نے گزشتہ دو برسوں میں 800 سے زیادہ میڈیکل کوڈنگ ٹیکنیشنز کو گریجویشن کیا۔
سعودی کمیشن کے نمائندوں نے الیکٹرانک پروفیشنل ڈویلپمنٹ میں کمیشن کے پروگراموں پر بھی روشنی ڈالی جس نے ایک ملین سے زیادہ تعلیمی منٹ فراہم کیے ہیں۔
سعودی کمیشن نے ہیلتھ کیئر اور مریضوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے کمیشن کی کامیابیوں اور شراکت کا جائزہ لیا جس میں پانچ لاکھ سے زیادہ قابل صحت پریکٹیشنرز کا اندراج شامل ہے۔
سعودی کمیشن اپنے ہیلتھ پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے اندر 700 سے زیادہ تسلیم شدہ تربیتی مراکز میں 160 سے زیادہ تربیتی پروگراموں کی بھی منظوری دیتا ہے۔ اس نے 15 ہزار پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو گریجویٹ کیا ہے۔

شیئر: