Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت عظمی بھٹو خاندان کا حق ہے،نثار کھوڑو

کراچی... پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ گورنر محمد زبیراس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گورنر راج نافذ کر سکیں گے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ، ن لیگ کی انتخابی مہم نہیں چلا سکتے وہ ابھی نئے ہیں۔ پہلے کچھ سیکھ لیں ۔ جو لوگ گورنر راج لگا نے کی خوش فہی میں ہیں انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ آئین میں اب58ٹو بی نہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک میں مسائل کی جڑ نواز شریف ہیں۔ ان میں صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے کی اہلیت نہیں ۔ وہ ملک کی جان چھوڑیں ورنہ پیپلز پارٹی کا گو نواز گو کا نعرہ ان کے گھر کا بھی پیچھا کرے گا۔ استعفیٰ لے کر رہیں گے۔ا نہوںنے کہا کہ نوازشریف نے استعفیٰ نہ دیا تو تحریک کا دائرہ اسلام آباد تک بڑھایا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کو آئینہ دکھاتے رہے گے۔ آئندہ انتخابات میں تیر، کاغذی شیر اوربلے کا مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت عظمی بھٹو خاندان کا حق ہے۔ عوام کی طاقت سے بلاول کو وزیراعظم بنا کر رہیں گے۔

شیئر: