Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ: برازیل اور سوئٹزرلینڈ پری کوارٹر فائنل میں، یوراگوئے آؤٹ

سوئٹزرلینڈ نے سربیا کو دو کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دی (فوٹو: بی این سپورٹس)
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں شامل یوراگوئے ایونٹ سے باہر ہوگیا اور جنوبی کوریا نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
جمعے کو گروپ جی اور ایچ کے میچ کھیلے گئے۔
گروپ جی میں برازیل اور کیمرون کا مقابلہ ہوا اور سوئٹرزرلینڈ اور سربیا کے درمیان میچ ہوا۔
کیمرون نے ایونٹ کی فیورٹ قرار دی جانے والی ٹیم برازیل کو ایک صفر سے شکست دی جبکہ سوئٹزرلینڈ نے سربیا کو دو کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دی۔
گروپ میچز کے اختتام پر پوائنٹس کی بنیاد پر برازیلی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچی جبکہ سوئٹرزلینڈ کی ٹیم بھی چھ پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
اسی طرح جمعے کو الجنوب سٹیڈیم میں گروپ ایچ کے میچ میں گھانا اور یوراگوئے کا سامنا ہوا۔
اس میں یوراگوئے نے گھانا کو شکست دی تاہم اس کے باوجود بھی وہ ایونٹ سے باہر ہو گیا کیونکہ فیصلہ کارکردگی اور پوائنٹس کی بنیاد پر ہوا۔
اس میچ میں دونوں ٹیموں کے لیے ضروری تھا کہ وہ بہتر کارکردگی دکھاتیں تاکہ پوائنٹس ٹیبل پر وہ جنوبی کوریا پر برتری حاصل کریں تاہم یوراگوئے ایسا کرنے میں ناکام رہا۔
اسی طرح دوسرے میچ میں جنوبی کوریا نے پرتگال کو ہرایا۔
جنوبی کورین کھلاڑی کم یونگ گوان نے میچ کے 26 ویں منٹ میں پہلا گول کیا اور اضافی وقت کے بعد ہوانگ چن نے دوسرا گول کیا۔
پرتگال کی ٹیم ابتدائی دونوں میچ جیت گئی تھی تاہم جنوبی کوریا نے اس کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی اور یوں اس نے یوراگوئے کے کوارٹر فائنل تک پہنچنے کے راستے بند کر دیے۔
اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پرتگال کی ٹیم چھ پوائنتس رکھتی ہے اور سرفہرست ہے۔

شیئر: