Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیرلائسنس اسلحہ تیاراورفروخت کرنا جرم ہے، پراسیکیوشن

قانون شکنی پر10 برس قید اورایک لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
   سعودی پبلک پراسیکیوشن نے تاکید کی ہے کہ انفرادی طور پربغیرلائسنس کے اسلحہ  اور گولہ بارود تیار کرنا یا کاروبار کی غرض سے مملکت لانا قانونا جرم ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ جو شخص بھی انفرادی اسلحہ تیار کرنے یا اسلحہ کے اجزا بنانے یا گولہ بارود تیار کرنے یا کاروبار کی غرض سے اسلحہ اور گولہ بارود مملکت سمگل کرنے کی کوشش کرے گا اسے 10 برس تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔ 
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ اسلحہ اور گولہ  بارود کی تیاری یا سمگلنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر جو اسلحہ یا گولہ بارود اور ان سے متعلق سازوسامان برآمد ہوگا اسے ضبط کرلیاجائے گا۔ اسلحہ و گولہ بارود کی سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کرلی جائے گی۔

شیئر: