Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناکارہ اور تباہ شدہ گاڑیاں ریکارڈ سے ہٹوانے کی مہلت کب ختم ہوگی؟

غیر ملکی اور شہری ناکارہ گاڑیاں آن لائن بھی ریکارڈ سے خارج کراسکتے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پھر کہا ہے کہ’ وہ تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں اپنے ریکارڈ سے پہلی فرصت میں خارج کرالیں‘۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ’ ہر طرح کی تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں ریکارڈ سے خارج کرانے کی سہولت ہے۔ ان میں پرائیویٹ کار، پبلک ٹرانسپورٹ، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ، چھوٹی بس، ٹیکسی، موٹر سائیکل اور تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی گاڑیاں شامل ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ ’جرمانے کے بغیر تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں ریکارڈ سے ہٹانے کی مہلت یکم مارچ کو ختم ہوجائے گی‘۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں آن لائن بھی اپنے ریکارڈ سے خارج کراسکتے ہیں‘۔
’مقررہ ٹریفک سینٹرز سے رجو ع کرکے بھی کارروائی مکمل کرائی جا سکتی ہے تاہم ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے معلوم کرلیں کہ ان کی رہائش سے مطلوبہ منظور شدہ ٹریفک سینٹر کون سا ہے‘۔ 
وزارت داخلہ کے مطابق ’ابشر کے ذریعے آن لائن  کارروائی میں وقت اور محنت دونوں کی بچت ہے۔ تمام کارروائی کسی جرمانے اور فیس کے بغیر کی جا سکتی ہے ۔ یہ سہولت صرف مہلت کے دوران مہیا ہے‘۔

شیئر: