Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر مستحکم موسمی صورتحال، بارش کا امکان، درجہ حرارت کم ہوگا

سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی تک پہنچے گا(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے وارننگ دی ہے کہ ’مملکت کے دس علاقوں میں غیر مستحکم موسمی حالات کا سلسلہ رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا‘۔ 
اخبار24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ تبوک، الجوف، حدود شمالیہ اور حائل کے علاوہ مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، باحہ، القصیم، ریاض اور مشرقی ریجن بھی غیر مستحکم موسمی حالات سے دوچار ہوں گے۔‘ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے جبکہ برفباری بھی ہوسکتی ہے۔ درجہ حرارت میں کمی ہوگی اور سمندر میں اونچی لہریں اٹھیں گی۔‘ 
قومی مرکز نے مزید کہا کہ ’موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مزید  تفصیلات پیر کو جاری کی جائیں گی‘۔ 
اس سے قبل ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی تھی کہ ’سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی تک پہنچے گا‘۔
الحصینی کا کہنا تھا کہ ’وسطی علاقوں میں جمعرات سے سردی کی لہر شروع ہوگی جبکہ مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ہے‘۔

شیئر: