Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاندار کارکردگی وطن واپسی پر مراکشی ٹیم کا شاندار استقبال

فیفا ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی اور تاریخی نتائج کے بعد وطن واپسی پر مراکشی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دار الحکومت رباط  میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے پوری قوم سڑکوں پر نکل آئی۔
ٹیم کے افراد کو کھلی چھت والی خصوصی بس میں سوار کیا گیا اور رباط کے مرکزی علاقوں کی سیر کرائی گئی۔
ٹیم کی بس کا جہاں جہاں سے بھی گزر ہوا وہاں آتش بازی کی گئی جبکہ سڑک کے دونوں جانب لوگوں کا جم غفیر جمع ہوا۔
کھلاڑیوں سمیت کوچ ولید الرکراکی نے نعرے لگانے والوں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا اور جلوس کے شکل میں ایوان شاہی پہنچے۔
شاہ محمد ششم نے ٹیم کا استقبال کیا اور مبارکباد دینے کے علاوہ ہر کھلاڑی کو شاہی نشان سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ مراکشی ٹیم نے ورلڈ کپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائل تک پہنچی گئی تھی۔
یہ تاریخی کارنامہ عرب اور افریقہ میں پہلی مرتبہ انجام دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کوئی عرب اور افریقی ٹیم سیمی فائنل تک نہیں پہنچی۔

شیئر: