Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری اب شناختی دستاویز پر قطر جاسکتے ہیں

محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں سے کہا کہ وہ سفری دستاویزات کی حفاظت کریں (فوٹو سبق)
سعودی محکمہ  پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’جمعہ 23 دسمبر سے  قطر کے لیے فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے کے سفری قوانین بحال کردیے گئے ہیں۔‘ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا ہے کہ’ اب سعودی شہری پاسپورٹ یا قومی شناختی کارڈ پر مملکت سے قطر جاسکتے ہیں’۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’خلیجی تعاون کونسل میں شامل کسی بھی ملک جانے کے لیے سفری دستاویز کا کم از کم  تین ماہ کے لیے موثر ہونا ضروری ہے‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں سے کہا کہ ’وہ سفری دستاویزات کی حفاظت کریں۔ اسے کسی کے حوالے کریں، لاپروائی برتیں اور نہ غیر محفوظ جگہ رکھنے کا خطرہ مول لیں۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: