Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرمٹ کے بغیر ایٹمی مواد رکھنے پر دس سال قید اور 30 ملین ریال تک جرمانہ

ایٹمی مواد میں پلاٹینیئم اور یورینیئم وغیرہ شامل ہیں(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ پرمٹ کے بغیر ایٹمی مواد ذخیرہ کرنا قابل سزا جرم ہے۔ اس پر دس سال قید اور 30 ملین ریال تک کا جرمانہ ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ’ جو شخص بھی پرمٹ کے بغیر ایٹمی مواد کے حوالے سے کسی بھی سرگرمی کا مرتکب پایا جائے گا۔ اسے دس برس تک قید اور30 ملین ریال تک جرمانے کی سزا دی جائے گی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ایٹمی مواد کی وصولی، انہیں ذخیرہ کرنا، استعمال کرنا، منتقل کرنا، تبدیل کرنا، ردوبدل کرنا، ادھر ادھر منتشر کرنا، ان سے کوئی کام لینا قابل سزا جرم ہے‘۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ’ ایٹمی مواد میں پلاٹینیئم، یورینیئم،233 یا یورینیئم، ،235 افزودہ وغیرہ شامل ہیں‘۔ 

شیئر: