Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیٹ پر منشیات کی تجارت کرنے پر قید اور30 لاکھ ریال جرمانہ

ادارہ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پرمنشیات فروخت کرنے پرپانچ برس قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن نے اس حوالے سے ٹوئٹرپرمزید کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی منشیات کی خرید وفروخت، تیاری، سمگلنگ قابل سزا جرم ہے۔
پراسیکیوشن کاکہنا تھا کہ انٹرنیٹ پرمنشیات کی خرید وفروخت اور اسکی نمائش یا استعمال کی ترغیب دلانے کےعلاوہ منشیات کے استعمال کے طریقوں کو واضح کرنا بھی جرم شمار کیاجاتا ہے۔
پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ منشیات کے کسی بھی کام میں ملوث افراد کو قید اورجرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہےعلاوہ ازیں ویب سائٹ کوبند کرکے زیر استعمال کمپیوٹراورآلات بھی حکومتی تحویل میں لے لیے جاتے ہیں۔

شیئر: