Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں بارش کے دوران محفوظ پارکنگ کےلیے جگہیں مختص 

طوفانی بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث متعدد گاڑیاں بہہ گئی تھیں( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے بارش کے دوران گاڑیوں کی محفوظ عارضی پارکنگ کےلیے جگہیں مختص کی ہیں۔
حالیہ ایام کے دوران طوفانی بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی متعدد گاڑیاں بہہ گئی تھیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مکہ میونسپلٹی نے شہر میں بارش سے پیدا ہونے والے مسائل سے شہریوں اورغیرملکیوں کو بچانے کے لیے گاڑیوں کی محفوظ پارکنگ کا انتظام کیا ہے۔
میونسپلٹی نے النواریہ، الشرائع، علویہ مسکی جامع مسجد پارکنگ، جبل النور، کدی اور سوق الضیافہ پارکنگ اس مقصد کے لیے مختص کی ہیں۔
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات سے سنیچر تک موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے۔ متعلقہ حکام بارش کے باعث مسائل سے نمٹنےکے لیے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں۔

شیئر: