Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی سفیر کی ’البشت اور الشماغ‘ پہنے ہوئے وڈیو، نئے سال کی مبارکباد

صارفین نے سعودی لباس میں جاپانی سفیر کی وڈیو پر پسندیدگی کا اظہارکیا ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں متعین جاپانی سفیر فومیو ایوائی نے سعودی لباس زیب تن کرکے سعودی قیادت اور عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق جاپانی سفیر نے ٹوئٹر کے اپنے اکاونٹ  پر وڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں وہ سعودی قومی لباس ’البشت اور الشماغ‘ پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے عربی زبان میں مختلف شعبوں میں جاپان اور سعودی عرب کے گہرے اور تاریخی تعلقات کا تذکرہ بھی کیا۔ 
جاپانی سفیر نے اس موقع پر سعودی حکومت اور عوام کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کی اور آرزو ظاہر کی کہ نیا سال سب کے لیے صحت و عافیت اور خیر و برکت سے بھرا ہو۔ 
سوشل میڈیا صارفین نے سعودی لباس میں جاپانی سفیر کی وڈیو پر پسندیدگی کا اظہارکیا ہے۔

شیئر: