Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین کے میزائل حملے میں 63 فوجی مارے گئے، روس کا اعتراف

یوکرین کی وزارت دفاع نے روس کے چار سو فوجی مارنے کا دعویٰ کیا ہے (فوٹو: روئٹرز)
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین میں یوکرینی فوج نے امریکہ کے فراہم کردہ میزائل ہیمارز سے روس کے زیر قبضہ علاقے میکیوکا میں حملہ کر کے 63 روسی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔
برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے روس کے چار سو فوجی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیر کو روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ’ایک عارضی پڑاؤ پر چار میزائلوں کے حملے کے نتیجے میں 63 فوجی مارے گئے۔ مرنے والوں کے لواحقین کو ہر طرح کی امداد اور معاونت فراہم کی جائے گی۔‘
وزارت دفاع نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حملہ کب ہوا، لیکن یوکرین کا کہنا ہے کہ ہے یہ حملہ نیو ایئر کو کیا گیا۔
کریملن کے نقاد روس پر جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد کم بتانے کا الزام لگاتے ہیں۔
روسی فوج کے بلاگرز کا کہنا ہے کہ میکیوکا میں ہونے والے حملے میں سینکڑوں روسی فوج ہلاک ہونے کا امکان ہے۔
سابق روسی علیحدگی پسند رہنما اگور سٹریلکو نے کہا ہے کہ ان کے پاس اطلاعات ہیں کہ یہ حملہ یکم جنوری کو رات ایک بجے کیا گیا۔
ان کے مطابق یوکرین نے ایک عمارت پر حملہ کیا جس میں روسی فوج نے اڈا بنایا ہوا تھا اور اس میں ’سینکڑوں‘ ہلاک اور زخمی ہوئے۔

شیئر: