Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین کی مس یونیورس مقابلہ حسن کے لیے امریکہ پہنچ گئیں

افلن عبداللہ نے گذشتہ سال ستمبر میں مس یونیورس بحرین کا ٹائٹل جیتا تھا (فائل فوٹو: افلن عبداللہ انسٹاگرام)
بحرین کی مس یونیورس افلن عبداللہ خلیفہ بدھ کے روز امریکہ کے شہر نیو اورلینز پہنچ گئیں۔
عرب نیوز کے مطابق افلن عبداللہ خلیفہ مس یونیورس کے ٹائٹل کے لیے نیو اورلینز پہنچی ہیں۔
24 سالہ بحرینی نژاد رُوسی ماڈل اور پیانسٹ نے جدید طرز کا بلیک اینڈ وائٹ عبایا پہن رکھا تھا جو دبئی کے ڈیزائنر ہاروی کینٹ نے بنایا ہے۔
اس سلسلے میں بحرینی مس یونیورس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ ’مس یونیورس کے مقابلے میں میری شرکت کا مقصد نمائندگی کرنا ہے۔‘ 
’میں نیو اورلینز پہنچ گئی ہوں اور دیگر امیدواروں سے ملی ہوں، میں اپنے قومی لباس جسے عبایا کہا جاتا ہے اس کا احترام کرنا چاہوں گی۔‘
افلن عبداللہ مزید کہتی ہیں کہ ’دلچسپ بات یہ ہے کہ عبایا ہمارے روزمرہ کا لباس ہے، یہ اپنی چمک اور ملائم کپڑے کے باعث سکون دیتا ہے۔‘
’زمانہ اسلام سے پہلے لوگ یہ سمجھتے تھے کہ ایسے کپڑے جس سے پورا بدن ڈھک جائے وہ مذہبی ہونے کے بجائے اچھے معاش کی علامت ہے۔‘
افلن عبداللہ نے گذشتہ سال ستمبر میں مس یونیورس بحرین کا ٹائٹل جیتا تھا۔
عرب نیوز کو گذشتہ انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ٹائٹل جیتنے کے بعد میری زندگی بدل گئی ہے اور مقابلہ حسن میں میری شرکت کا مقصد یہ ہے کہ دنیا ہمارے اور ہماری ثقافت کے بارے میں زیادہ جانے۔‘

شیئر: