پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر رواں سال ہونے والے 50 اوورز کے ایشیا کپ میں مدمقابل آئیں گی۔
ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں ایشیا کپ 2023 کا شیڈول شیئر کیا جس کے مطابق پاکستان اور انڈیا کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔
جبکہ دوسرے گروپ میں افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا شامل ہیں۔ پاکستان کے گروپ میں تیسری ٹیم پری ایشیا کپ میچز سے کوالیفائی کر کے آئے گی۔
مزید پڑھیں
-
ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی: انڈین کرکٹ بورڈNode ID: 710066
-
سعودی عرب کی ویمن فٹ بال ایشیا کپ 2026 کی میزبانی کے لیے درخواستNode ID: 722956
رواں سال ہونے والے ایشیا کپ کا فارمیٹ ٹی20 کے بجائے 50 اوورز کا رکھا گیا ہے جس کا مقصد ایشین ٹیموں کو ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کروانا ہے۔
اس سال ایشیا کپ میں مجموعی طور پر 13 میچز کھیلے جائیں گے اور یہ ٹورنامنٹ اس بار پاکستان میں سال کے وسط میں کھیلا جائے گا۔
لیکن انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان نے بھیجنے کے اعلان کے بعد اب تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ انڈیا کی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں۔
Presenting the @ACCMedia1 pathway structure & cricket calendars for 2023 & 2024! This signals our unparalleled efforts & passion to take this game to new heights. With cricketers across countries gearing up for spectacular performances, it promises to be a good time for cricket! pic.twitter.com/atzBO4XjIn
— Jay Shah (@JayShah) January 5, 2023