Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز کا جنیوا میں گلے کا آپریشن، ’نیک تمنائیں بھیجنے والوں کا شکریہ‘

مریم نواز گذشتہ سال 6 اکتوبر کو چار برس بعد پاکستان سے برطانیہ گئی تھیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازکے گلے کا آپریشن  سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں کیا گیا ہے۔
وفاقی وزہر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جمعے کو ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’الحمدللہ، مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز شریف جنیوا میں گلے کے آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں۔‘
’آپریشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔ مریم نواز نے دعا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔‘
خیال رہے کہ چار جنوری کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز لندن سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا روانہ ہوگئے تھے۔
مریم نواز کی لندن روانگی
مریم نواز گذشتہ سال 6 اکتوبر کو چار برس بعد پاکستان سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن پہنچی تھیں۔
اکتوبر کے اوائل میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں قائم فل بینچ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست  قبول کی تھی۔‘
’عدالت نے مریم نواز کی درخواست منظور کرکے ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔‘
گذشتہ سال 29 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا تھا جس کے بعد مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی نااہلی بھی ختم ہوگئی۔
اس سے قبل مریم نواز نے آخری بار بین الاقوامی سفر جولائی 2018 میں کیا تھا جب وہ اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ لندن سے پاکستان پہنچی تھیں اور انہیں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

شیئر: