Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران کے تفریحی مقامات اور عوامی پارک وزیٹرز کا مرکز

نجران میونسپلٹی نے وزیٹرز کےلیے 15 واکنگ ٹریک تیار کیے ہیں ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں نجران شہر، اس کے تفریحی مقامات اور عوامی پارک وزیٹرز کا مرکز بن گئے ہیں۔ موسم سرما میں لوگوں کی بڑی تعداد ان دنوں نجران کا رخ کررہی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نجران میونسپلٹی نے سقام جنگلات کی کنگ فہد سیر گاہ اور ابارشاش میں امیرجلوی بن مساعد تفریح گاہ میں وزیٹرز کےلیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔

 موسم سرما میں لوگوں کی بڑی تعداد ان دنوں نجران کا رخ کررہی ہے( فوٹو ایس پی اے)

میونسپلٹی نے 54 عوامی پارکوں میں 180 سے زیادہ جھولے لگائے ہیں جہاں بچے لطف اٹھا رہے ہیں۔ یہاں مختلف کھیلوں اور تفریحی پروگراموں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ 
نجران میونسپلٹی نے درختوں اور سبزہ زاروں سے آراستہ میدانوں میں 15 واکنگ ٹریک تیار کیے ہیں جہاں سو سے زیادہ ورزش کا سامان موجود ہے۔ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ان سہولتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ 

شیئر: