Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فخر زمان کی سینچری: ’بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی‘

فخز زمان نے نے 122 گیندوں پر 101 جبکہ محمد رضوان نے 74 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین روزہ ون ڈے سیریز کے فیصلہ کُن میچ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان نے اپنے کیریئر کی آٹھویں سینچری سکور کی ہے جس کے ان کا نام سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔
پاکستان کو میچ کے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا اُس وقت کرنا پڑا جب دوسرے پاکستانی اوپنر شان مسعود صفر اور ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے والے کپتان بابر اعظم صرف چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی دو وکٹیں صرف 21 رنز پر گر گئیں تھیں جس کے بعد فخر زمان اور محمد رضوان نے ایک ذمہ دارانہ پارٹنرشپ سے ٹیم کو سنبھالا۔
فخز زمان نے نے 122 گیندوں پر 101 جبکہ محمد رضوان نے 74 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔
کھیلوں پر رپورٹنگ کرنے والے انڈین صحافی اویناش آرین نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’فخر زمان کی سینچری دراصل اُس چیف سلیکٹر کے منہ پر تھپڑ ہے جس نے انہیں سکواڈ سے نکالا اور پھر ہنگامہ ہوا تو دوبارہ شامل کیا۔‘
ارفہ فیروز نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’فخر زمان ایک ایسے بیٹر ہیں جو ون ڈے فارمیٹ کے لیے بنے ہیں۔‘
ٹوئٹر صارف نے انہیں ’میچ ونز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فخر زمان وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستان کے لیے کسی ہیرے سے کم نہیں۔
بہرام قاضی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’فخر زمان ہمیشہ ڈلیور کرتے ہیں وہ بھی اس وقت جب ضرورت ہوتی ہے۔ وہ 101 رنز پر رن آؤٹ ہوچکے ہیں لیکن انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بڑے میچوں کے کھلاڑی ہیں۔‘
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’یہ مت بھولیے گا کہ آفریدی چاہتے تھے کہ شرجیل خان ٹیم میں ہوں جبکہ کپتان بابر اعظم نے فخر زمان کے لیے سٹینڈ لیا اور ہم نے ابھی ماسٹر کلاس دیکھی وہ بھی تب جب ٹیم کو ضرورت تھی۔‘
خیال رہے دونوں ٹیموں کے درمیان جاری ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر ہے اور اس سیریز کی جیت کا فیصلہ آج کے میچ سے ہوگا۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیزیز بھی بے نتیجہ رہی تھی۔

شیئر: