Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولمبین گلوکارہ شکیرا کے نئے گانے کی سوشل میڈیا پر بازگشت

گانے کے بول 'فراری چھوڑ کر سستی ٹونگو کا انتخاب کیا' ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام
کولمبیا کی سپر سٹار  اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے رواں ہفتے اپنے نئے  گانے کی ریلیز کے ساتھ سوشل میڈیا  پر دھوم مچا دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق معروف گلوکارہ شکیرا نے ایک بار پھر اپنے سابق ساتھی بارسلونا اور سپین کے ریٹائرڈ فٹبالر جیرارڈ پیکی کو نشانہ بنایا ہے۔
ارجنٹائن کےDJ Bizarrap کے تعاون سے ریلیز ہونے والا یہ  گانا "BZRP میوزک سیشن #53" صرف یوٹیوب پر 86 ملین سے زیادہ بار سنا گیا ہے۔
گانے کے بول میں شکیرا نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی نئی دوست کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے جس کے بعد مداحوں کے تبصروں کا لامحدود سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
لبنان نژاد کولمبین گلوکارہ 45 سالہ میوزک سٹار نے اپنے سابق دوست 35سالہ جیرارڈ کو اس کی 23 سالہ نئی گرل فرینڈ کلارا چیا مارٹی کے ساتھ پر تنقید کی ہے۔
اس گیت میں شکیرا کہتی ہیں کہ جم میں بہت کام کرتے ہو لیکن دماغ کو بھی  استعمال کرو۔

شکیرا اور جیرارڈ کے دو بیٹے 9 سالہ میلان اور سات سالہ ساشا ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

شکیرا کے تنقیدی گانے کے مزید بول کچھ اس طرح ہیں کہ آپ نے فراری(رینالٹ )(انتہائی مہنگی گاڑی)کو چھوڑ کر سستی ٹونگو(عام کار)کا انتخاب کیا ہے۔
ہسپانوی زبان میں گائے گئے اس گانے میں شکیرا نے مزید کہا ہے کہ تم نے رولیکس (مہنگی ترین گھڑی) چھوڑ کر کیسیو (عام قیمت کی گھڑی) لے لی ہے۔
گانے کے مزید بول کچھ اس  طرح ہیں کہ میں آپ کے پاس واپس نہیں جاؤں گی، چاہے آپ میرے لئے روئیں یا منتیں کریں۔
گانے میں شکیرا نے مزید کہا ہے کہ میں آپ کی معیار سے بالاتھی اور اسی وجہ سے اب آپ اپنے  جیسے کسی کے ساتھ ہیں۔

شکیرا نے  300 ملین ڈالر کی اپنی دولت جیرارڈ  کے ساتھ شیئر نہیں کی۔ فوٹو انسٹاگرام

شکیرا نے اس گانے میں جیرارڈ اور کلارا  کے ناموں کے استعمال کی بجائے کچھ اپنے الفاظ میں کچھ  شبیہات شامل کی ہیں۔
سوشل میڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک عرب صارف نے لکھا ہے کہ ہم سب  شکیرا کی حمایت کرتے ہیں جب کہ  دوسرے نے لکھاہے کہ آپ شکیرا کا نیا گانا سننے کے بعد اس سے  انکار نہیں کر سکتے کہ وہ کم از کم نصف لبنانی ہے۔
شکیرا کے لاکھوں فالوورز ہونے کے باعث اس نئے گانے پر ردعمل سوشل میڈیا پر ٹرینڈ ہونے لگاہے۔
واضح رہے کہ شکیرا اور جیرارڈ گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ اکٹھے رہے ہیں اور ان کے دو بیٹے 9 سالہ میلان اور سات سالہ ساشا ہیں۔
انہوں نے شادی نہیں کی اور شکیرا نے ایک تخمینے کے مطابق 300 ملین ڈالر کی اپنی دولت جیرارڈ  کے ساتھ شیئر نہیں کی۔
 
 

شیئر: