Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امارات کی طرف سے صومالیہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت

ہرقسم کی دہشت گردی کو مسترد کیے جانے کے موقف کو دہرایا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی  عرب نے صومالیہ کے ہیران ریجن میں ایک انتظامی عمارت کے قریب دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں کئی افراد ہلاک وزخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس یی اے کے مطابق وزارات خارجہ نے ایک بیان میں ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندی اور دہشت گردی کو مسترد کیے جانے کے حوالے سے مملکت کے موقف کو دہرایا۔
بیان میں متاثرہ خاندانوں، صومالیہ کی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے بھی صومالیہ کے وسطی علاقے ہیران میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وام کے مطابق  امارات کی وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے کہاکہ ’امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت اور ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے جس کا مقصد انسانی اقدار اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔‘

شیئر: