Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین نے ڈاک سے 10لاکھ منی آرڈربھجوائے

  ریاض.... تارکین وطن نے سعودی محکمہ ڈاک کی ترسیل زر سروس سے 10 لاکھ سے زیادہ منی آرڈر بھجوائے۔ محکمہ ڈاک نے ”ارسال“ کے عنوان سے سعودی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کو ترسیل زر کی نئی سروس فراہم کرنا شروع کی ہے۔ 15سے زیادہ نئی شاخیں اس مقصد کیلئے کھولی گئی ہیں۔ مملکت کے شہروں، قصبوں اور تحصیلوں میں 4900سے زیادہ شاخیں ترسیل زر کی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ 2016ءکے دوران 10لاکھ سے زیادہ منی آرڈرز بھیجے گئے۔ 2015ءکے مقابلے میں 66فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔ سب سے پہلے اس سروس کا آغاز ریاض شہر سے کیا گیا۔ سعودی الاقتصاد سوسائٹی کے رکن ڈاکٹر حسام خلیفہ نے بتایا کہ سعودی وژن 2030 کے تناظر میں نئی سروس شروع کی گئی ہے۔ طائف یونیورسٹی میں حساب کے پروفیسر ڈاکٹر سالم باعجاجہ نے بتایا کہ سعودی محکمہ ڈاک اپنے زبردست اثاثو ں سے فائدہ اٹھا کر اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے مالیاتی سرگرمیاں کامیابی سے انجام دینے لگا ہے۔ مارکیٹنگ جائزے کے مشیر ڈاکٹر عبدالرحمان الصنیع نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ برسوں کے دوران ترسیل زر کا دائرہ بڑے پیمانے پر پھیلے گا کیونکہ مملکت میں ایک کروڑ سے زیادہ تارکین وطن بسلسلہ روزگار موجود ہیں۔ ترسیل زر کی سہولت اے ٹی ایم کارڈ ”مدی“ کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے۔ صارفین کو بینکوں کی شاخوں سے بھی استفادے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

شیئر: