Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزیرہ عرب کے مرکزی علاقے کی دریافت پر نکلے یورپی مہم جو

مزعل تحصیل  سرسبز، شاداب اور زرخیز زمینوں کے لیے مشہور ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں الدرعیہ کے الطریف محلے سے جزیرہ عرب کے مرکزی علاقے کی سیر کے لیے نکلے مہم جو مارک ایونز اور ان کے ساتھی سیاح ’درب المنجور‘ پہنچ گئے ہیں۔
قدیم زمانے میں المنجور شاہراہ طویق کوہستانی علاقے کے مشرق و مغرب کے شہروں اور قریوں کے باسی ضرما تک رسائی کے لیے استعمال کیا کرتے تھے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق المنجور شاہراہ سے قافلے بھی گزرتے تھے اور انفرادی طور پر بھی سفر کرنے والے یہ راستہ استعمال کرتے تھے۔ یہ سطح سمندر سے 965 میٹر بلند ہے۔ 

مارک ایونز نے مہم جوئی کا سفر 16 جنوری 2023 سے شروع کیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

مہم جو ٹیم میں شامل افراد پہاڑوں کی چوٹیوں سے شاہراہ پر پہنچے۔ ان کا رخ ضرما کے میدانی علاقے کی جانب تھا۔ وہاں سے انہوں نے’قنیفذہ‘ صحرا کا رخ کیا جہاں ان کے لیے کیمپ لگا تھا۔ یہ وہ مقام ہے جہاں مشہور سیاح اور مہم جو عبداللہ فلیپی نے جزیرہ نمائے عرب کو دریافت کرتے وقت خیمہ لگایا تھا۔ 
مارک ایونز کی قیادت میں مہم جوؤں کی ٹیم  جبل مصیقلہ پہنچی۔ یہ تاریخی مرکز اور سیاحوں کی اہم منزل ہے۔ یہ پہاڑ کی چٹانوں پر نقش تحریروں کے لیے مشہور ہے۔ یہاں آنے والے اپنے سیاحتی سفر کا ثبوت چٹانوں پر نقش کرکے آگے بڑھتے رہے ہیں۔


قنیفذہ سے ہوتے ہوئے  مہم جو دلقان صحرا پہنچے (فوٹو ایس پی اے)

قنیفذہ سے مہم جو دلقان صحرا پہنچے۔ یہاں مقامی باشندے اور مسافر قدیم چشمے سے پانی حاصل کرتے رہے ہیں۔ یہ کسی زمانے میں السر صحرا کے ایک جانب القویعیہ کمشنری کے مشرق میں واقع ہوتا تھا۔
یہاں سے حجاز شاہراہ گزرتی ہے۔ یہاں سے مہم جوؤں کا رخ القویعیہ کمشنری کے ماتحت مزعل تحصیل کی طرف ہوتا ہے جو تقریباً 10 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ مہم جو پیدل سفرکر رہے ہیں۔ مزعل تحصیل سرسبز و شاداب اور زرخیز زمینوں اور اونٹوں کی چراگاہ کے  حوالے سے مشہور ہے۔ 
یاد رہے کہ مارک ایونز اور ان کی ٹیم نے مہم جوئی کا آغاز پیر 16 جنوری 2023 کو کیا تھا۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: