Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہسپتال میں نوزائیدگان پر تشدد، ہیلتھ پریکٹیشنر کو 5 سال قید، ایک لاکھ ریال جرمانہ 

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے ’ہیلتھ پریکٹیشنر کو جو سزا سنائی ہے وہ ناکافی ہے‘۔( فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ  گیارہ نوزائیدگان  پر تشدد میں ملوث سعودی ہیلتھ پریکٹیشنر پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔عدالت نے  پانچ برس قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنادی۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ ’سی سی کیمروں کی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ ہیلتھ پریکٹیشنر نوزائیدگان کے ساتھ سختی سے پیش آتی تھی۔ نومولود کی نگہداشت کے لیے مقرر صحت ضوابط کی خلاف ورزی میں ملوث رہی‘۔ 
’سی سی کیمروں کی فوٹیج سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہیلتھ پریکٹیشنر نے ایک نوزائیدہ کے چہرے پر تین بار تھپڑ مارے‘۔
پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ سعودی ہیلتھ پریکٹیشنر گیارہ نوزائیدگان پر اسی قسم کا تشدد کرچکی ہے۔
اس کا کہنا تھا کہ ’کام کے دباؤ کی وجہ سے ایسا ہوا ہے‘۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ ’ہیلتھ پریکٹشنر کو معطل کردیا گیا۔ پوچھ گچھ کے بعد سپیشل کورٹ کے حوالے کیا گیا‘۔
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے مزید کہا کہ ’ہیلتھ پریکٹیشنر کو جو سزا سنائی ہے وہ ناکافی ہے‘۔
’فیصلے کے خلاف اعلی عدالت سے رجوع کیا جائے گا اور اسے عبرتناک  سزا دلانے کی کوشش کی جائے گی‘۔ 

شیئر: