Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں یمنیوں کیلئے قونصلیٹ قائم ہوگا

جدہ.... یمن کیلئے سعودی سفارتخانے اور قونصل خانے کے تحت جدہ میں قونصل خانہ قائم کیا جائیگا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منظوری دیدی۔ یہ بات صنعاءمیں سعودی سفیر محمد آل جابر نے بتاتے ہوئے واضح کیا کہ جدہ میں کھولا جانیوالا قونصل خانہ یمن میں آباد شہریوں اور مملکت میں مقیم یمنی عوام کو مطلوبہ خدمات فراہم کریگا۔ صنعاء اور عدن میں سعودی سفارتخانے اور قونصل خانے کے دفاتر یمنی شہریوں سے پاسپورٹ اور دستاویزات وصول کرکے جدہ میں سفارتخانے کے ماتحت قونصل خانے روانہ کیا کرینگے۔شاہ سلمان نے اس کی منظوری یمنی بھائیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کی خاطر دیدی ہے۔ آل جابر نے بتایا کہ تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اب یمنی بھائی آسانی سے ویزہ حاصل کرسکیں گے اور سعودی سفارتخانے اور قونصل خانے سے مطلوب تمام کام آسانی سے کراسکیں گے۔

شیئر: