Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گیس ذخائر 329.8 ارب مکعب فٹ تک پہنچ گئے

2021 میں قدرتی گیس کی پیداوار 126 ملین ٹن تک پہپنچ گئی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی محکمہ شماریات نے اتوار 12 فروری کو گیس کے ذخائر سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ شماریات کا کہنا کہ’ 2021 کے دوران سعودی عرب میں قدرتی گیس کے محفوظ ذخائر 329.8 ارب مکعب فٹ تک پہنچ گئے۔ 2020 کے مقابلے میں0.91 فیصد زیادہ ہوگئے‘۔
محکمہ شماریات نے کہا کہ’ 2021 میں قدرتی گیس کی پیداوار2020 کے مقابلے میں 2.94 فیصد زیادہ ہے‘۔ 
سعودی عرب میں گیس کی پیداوار 2.9 فیصد بڑھ کر 126 ملین ٹن خام تیل کے مساوی یا چار ہزار 928 ارب مکعب فٹ ہوگئی۔
2020 کے مقابلے میں2021 میں خامن تیل کے ذخائر میں 0.04 فیصد اضافہ ہوا تاہم خام تیل کی پیداوار1.23 فیصد کم ہوگئی۔
اسی طرح خام تیل کی برآمد 2020 کے مقابلے میں 6.11 فیصد کمی ہوئی ہے۔

شیئر: