Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کے قریب تالاب میں گرنے والی آٹھ سالہ بچی ہلاک

سارہ کا خاندان رشتہ داروں سے ملنے جا رہا تھا ( فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ کی النقعہ تفریح گاہ سے متصل گندے تالاب میں آتھ سالہ سعودی بچی ڈوب کر ہلاک ہو گئی۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق مدینہ منورہ میونسپلٹی نے دو سال قبل السوبرقیہ بلدیاتی کونسل کے ٹھیکے دار کو تفریح گاہ کا تالاب بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ 
بچی کے چچازاد بھائی سعود المطیری نے بتایا کہ مدینہ منورہ سے خاندان اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے نکلا تھا۔ موسم بہار سے لطف اٹھانے کے لیے النقعہ تفریح گاہ میں ٹھہر گیا۔
آٹھ سالہ سارہ اپنی دوستوں کے ساتھ کیمپ کے قریب سیر کے لیے نکلی اور دو میٹر گہرے گندے پانی کے تالاب میں گر گئی۔ خالہ زاد بھائی کو جیسے ہی علم ہوا فوری طور پر تالاب کی طرف دوڑا اور شہری دفاع کے اہلکاروں کے پہنچنے سے قبل سارہ کو نکالنے میں کامیاب ہو گیا۔ 
مدینہ منورہ میں ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی اور بچی کو فوری طور پر قریبی صحت ادارے پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔
السوبرقیہ میں ہلال احمر کے اہلکاروں نے سارہ کی لاش ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: