Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں رہائشی عمارت میں اشیائے خورونوش کا گودام سیل

عمارت میں غیرمناسب طریقے سے اشیائے خورونوش کا ذخیرہ کیا جاتاتھا(فوٹو،ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں نے رہائشی عمارت میں اشیائے خورونوش کوغیرمعیاری طریقے سے اسٹورکرنے پرغیرملکیوں کو گرفتار کرکے عمارت کوسیل کردیاگیا۔
عاجل نیوز نے ریجنل بلدیہ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ بلدیہ کواطلاع ملی تھی کہ مرکزیہ کے علاقے کی ایک عمارت کوغیرملکیوں نے اشیائے خورونوش کا ذخیرہ کرنے کا گودام بنایا ہے۔
رہائشی عمارت میں اسٹورکی جانے والی اشیائے خورونوش کو انتہائی غیرمناسب طریقے سے رکھاجاتا تھا جس سے وہ خراب ہوجاتی اورانسانی استعمال کے قابل نہیں رہتیں۔
غیرصحت مندانہ اشیائے خورونوش کو مارکیٹ کیاجاتا اورریسٹورانٹ کوسپلائی بھی کیاجاتا تھا۔ بلدیہ کی تفتیشی ٹیم نے رہائشی عمارت سے 7 ٹن گوشت برآمد کرکے اسے تلف کردیا جبکہ 2800 کلوگرام سبزیاں اورفروٹ بھی برآمد کیے۔
بلدیہ کی ٹیم نے عمارت کوسیل کرکے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جہاں ان کا کیس متعلقہ عدالت میں بھیجاجائے گا۔

شیئر: