Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، نو گھریلو ملازماؤں کو پناہ دینے پر قانونی کارروائی

وزارت کا کہنا ہے کہ ایجنسی پرمٹ کے بغیر کاروبار کررہی تھی ( فائل فوٹو: الریاض)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت ریاض میں انسپکٹرز کی ٹیم نے سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے ایک سروس ایجنسی کے دفتر میں کارروائی کی ہے۔
ایجنسی پرمٹ کے بغیر کاروبار کررہی تھی اور اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی 9 گھریلو ملازماؤں کو پناہ دیے ہوئے تھی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ’ پرمٹ کے بغیر کاروبار کرنے  والی ایجنسی کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے‘۔
  اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی 9 ملازماؤں کو متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ 
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ’جس شخص کے علم یا مشاہدے میں کوئی خلاف ورزی آئے تو مشترکہ شکایت آفس کے رابطہ نمبر یا سمارٹ موبائل پر وزارت کی ایپ کے ذریعے اس کی رپورٹ کی جائے‘۔

شیئر: