Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے یمن کے سینٹرل بینک میں ایک ارب ڈالر ڈپازٹ کرا دیے

سعودی عرب یمنی حکومت کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے( فائل فوٹو: عرب نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سعودی عرب نے منگل کو یمن کے سینٹرل بینک میں ایک ارب ڈالر ڈپازٹ کرائے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ یمن کی معاشی ترقی کےلیے مملکت کی خواہش اور مستقل سپورٹ کی پالیسی کا حصہ ہے۔
یہ تعاون یمن کی حکومت اور عوام کے ساتھ سعودی عرب کی پختہ وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ ملکی سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے اپنے فرائض کی ادائیگی میں یمنی حکومت کی سپورٹ کرتا ہے۔
یاد رہے کہ نومبرمیں عرب مانیٹری فنڈ نے یمن کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کی حمایت کے لیے ایک ارب ڈالر کے معاہدے پر دست خط کیے تھے۔
سعودی عرب نے گزشتہ برسوں کے دوران اربوں ڈالر اور تیل کی فراہمی کے ذریعے یمنی حکومت کی مدد کی ہے۔ سعودی عرب یمنی حکومت کی مدد اور اس کی اقتصادی ضروریات پوری کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

شیئر: