Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے ہرا دیا

پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 18 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے ہرا دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جو اس کے لیے اچھی ثابت نہ ہو سکی۔
لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز  مرزا بیگ اور فخر زمان نے کیا۔ لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 5 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب فخر زمان چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کو عمید آصف نے رن آؤٹ کیا۔ لاہور کی دوسری وکٹ 13 رنز پر گری جب مرزا بیگ دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قلندرز کو تیسرا  نقصان 16 رنز کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب سام بیلنگز دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حسن طلعت 28 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔
لاہور کی پانچویں وکٹ عبداللہ شفیق کی گری جب وہ 15 رنز کر 45 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔  کپتان شاہین شاہ آفری لاہور کے آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے 16 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔
لاہور کو ساتواں نقصان ڈیوڈ ویزے کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 50 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز نوین الحق اور محمد نواز نے دو، دو، جبکہ اوڈین سمتھ، نسیم شاہ اور عمید آصف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 149 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 53 رنز پر گری۔ یاسر خان 14 رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
ان کے بعد جلد ہی ول سمیڈ بھی 32 رنز سکور کر کے راشد خان کا شکار بنے۔ گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ محمد حفیظ کی گری جو صرف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
افتخار احمد ابھی کریز پر قدم جما بھی نہ پائے تھے کہ انہیں بھی راشد خان نے پویلین لوٹنے پر مجبور کر دیا۔ ان کے بعد مارٹن گپٹل 15رنز بنا کر ڈیوڈ ویز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اوڈین سمتھ بھی صرف 11 رنز بنا سکے اور حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
محمد نواز چار رنز ہی بنا سکے تھے کہ انہیں بھی حارث رؤف نے بولڈ کر دیا۔
لاہور قلندرز کے بولرز کے حارث رؤف نے تین، راشد خان نے دو، جبکہ ڈیوڈ ویز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دی تھی۔ 

گلیڈی ایٹرز نے پانچ میچ کھیلے جس میں سے اس نے ایک میچ جیتا اور چار میں شکست ہوئی (فوٹو: اے ایف پی)

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ قلندرز نے کل چھ میچ کھیلے جن میں سے اس نے پانچ جیتے اور ایک میں شکست ہوئی۔
گلیڈی ایٹرز دو پوائنٹس کے ساتھ سب سے پیچھے ہے۔ گلیڈی ایٹرز نے چھ میچ کھیلے جس میں سے اس نے ایک میچ جیتا اور پانچ میں شکست ہوئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز الیون
کپتان سرفراز احمد، مارٹن گپٹل، ول سمیڈ، افتخار احمد، محمد حفیظ، محمد نواز، نسیم شاہ، اوڈین اسمتھ، نوین الحق اور عمید آصف پر مشتمل ہے۔ 
لاہور قلندرز الیون
کپتان شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، طاہر بیگ، سیم بلنگز، حسین طلعت، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

شیئر: