Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹیوں نے عربی زبان سیکھنا شروع کر دی

رونالڈو کی پارٹنر کہتی ہیں کہ ’ہماری بیٹیوں نے تو عربی بولنا شروع کر دی ہے۔‘ فائل فوٹو: اے پی
پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹیوں نے عربی زبان سیکھنا شروع کر دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹیوں الانا اور بیلا نے مملکت میں اپنی رہائش کے دوران عربی سیکھنا شروع کر دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر رونالڈو کی پارٹنر جورجینا روڈریگز نے بدھ کو سٹوریز شیئر کیں جس میں الانا اور بیلا عربی میں بات کر رہی ہیں۔
جورجینا روڈریگز کی ایک سٹوری میں دو بچیاں عربی میں اپنی فیلمی کے لیے نغمہ گاتی ہوئی دکھائی دیں۔
سٹوری میں دونوں بچیوں نے یہ نغمہ گایا ’میری فیملی، میری فیملی، مجھے اپنی والدہ سے پیار ہے، مجھے اپنے بھائی سے پیار ہے۔‘
جورجینا روڈریگز نے سٹوری میں رونالڈو کو ٹیگ کر کے کہا کہ ’ہماری بیٹیوں نے پہلے سے ہی عربی میں گانا شروع کر دیا ہے۔‘
دوسری سٹوری میں الانا نے ہفتے کے دنوں کے نام عربی میں سنائے۔
پانچ سالہ الانا نے سٹوری میں عربی زبان میں کہا کہ ’جمعہ، سنیچر، منگل، بدھ، جمعرات، جمعہ، سنیچر۔‘
اس پر ان کی والدہ کہتی ہیں کہ ’ہماری بیٹیوں نے تو عربی بولنا شروع کر دی ہے۔‘
جورجینا روڈریگز نے اپنی سٹوری میں یہ بھی دکھایا کہ وہ عربی زبان کا ترجمہ گوگل ٹرانسلیٹر کے ذریعے کر رہی ہیں۔
خیال رہے پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونایئٹڈ کو چھوڑنے کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کیا تھا جس کے بعد ان کی فیملی بھی رواں سال جنوری سے مملکت میں رہائش پذیر ہے۔

شیئر: