Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح الحق آئی سی سی کے میچ ریفری بن جائیں ،کرکٹ بورڈ

دبئی.. انٹر نیشنل کرکٹ کونسل پاکستانی کپتان مصباح الحق کو ریٹائر منٹ کے بعد میچ ریفری کے لئے نامزد کرنا چاہتی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس کی تصدیق کر دی ۔بورڈکے سربراہ شہریارخان نے کہا کہ اس بارے میں فیصلہ خود مصباح الحق نے کرنا ہے تاہم اگر وہ میچ ریفری بن جائیں تو خوشی ہوگی۔ اس شعبے میں پاکستان کی نمائندگی زیادہ نہیں۔ موقع مل رہا ہے تو اس سے فائدہ اٹھا نا چاہیئے۔ آئی سی سی کے اس شعبے میں سابق کرکڑز بڑی تیزی سے سامنے آرہے ہیں ۔خوشی کی بات ہوگی کہ مصباح جیساکھلاڑی وہاں موجود ہو کیونکہ یہ شعبہ ان کے مزاج کے مطابق بھی ہے۔ اس وقت آسڑیلیا کے ڈیوڈ بون،انگلینڈ کے کرس براڈ،نیوزی لینڈ کے جیف کروو،سری لنکا کے رنجن مدوگالے،جنوبی افریقا کے اینڈی پائی کرافٹ،ہند کے جواگل سری ناتھ اور ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن میچ ریفری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

شیئر: