Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے فِن ٹیک سیکٹر کے فروغ کےلیے 80 ملین ڈالر کا سرمایہ کاری فنڈ

سعودی وینچر کیپیٹل مارکیٹ عالمی سطح پر پرکشش مارکیٹوں میں سے ایک ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے فِن ٹیک سیکٹر کو سعودی وینچر کیپٹل کمپنی کے ذریعے شروع کیے گئے 80 ملین ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈ سے فروغ دیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق دی ’انویسٹمنٹ ان فِن ٹیک وی سی فنڈ‘ سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی اور فنانشل سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ شراکت میں شروع کیا گیا تھا تاکہ مملکت کی فِن ٹیک انڈسٹری کی ترقی کو برقرار رکھا جا سکے جس نے گزشتہ سال سعودی وینچر کیپیٹل فنڈنگ کا تقریباً 25 فیصد حصہ حاصل کیا۔
سعودی وینچر کیپٹل کمپنی کا مقصد پورے خطے میں وینچر کیپیٹل اور پرائیویٹ ایکویٹی کمپنیوں کی پشت پناہی کرتے ہوئے ابتدائی مرحلے سے لے کر ابتدائی عوامی پیشکش تک سٹارٹ اپس اور سمال اور میڈیم انٹرپرائزز  کے لیے فنانسنگ کی حوصلہ افزائی اور اسے برقرار رکھنا ہے۔
وینچر ڈیٹا فرم میگنٹ کے مطابق کمپنی سعودی عرب کے فِن ٹیک ایکو سسٹم کو سپورٹ کرنے کے لیے سٹریٹجک طور پر نیا فنڈ رکھے گی جس نے 2022 میں 239 ملین ڈالر کی فنڈنگ اکٹھی کی تھی۔
سعودی عرب کی وینچر کیپیٹل مارکیٹ عالمی سطح پر سب سے زیادہ پرکشش مارکیٹوں میں سے ایک رہی ہے جس نے گزشتہ سال 987 ملین ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 72 فیصد زیادہ ہے۔
کرنچ بیس کے مطابق مملکت کی 2022 کی فنڈنگ میں تیزی اس وقت آئی جب دنیا بھر میں سرمایہ کاری میں سال بہ سال 35 فیصد کمی واقع ہوئی جب کہ امریکی وینچر مارکیٹ میں 37 فیصد کمی واقع ہوئی۔
متحدہ عرب امارات اور مصر جو خطے کی سرکردہ وینچر مارکیٹس ہیں میں بھی گزشتہ سال فنڈنگ کی سرگرمیوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔
2018 میں قائم کی گئی سعودی وینچر کیپیٹل کمپنی ایس ایم ای بینک کے تحت ایک سرکاری سرمایہ کاری کمپنی ہے اور اس نے 35 فنڈز میں سرمایہ کاری کی ہے جس نے 904 ڈیلز کے ذریعے 525 کمپنیوں کو مالی امداد فراہم کی ہے۔

شیئر: