Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ بجھا دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوا ہے جس پر ریکارڈ وقت پر قابو پالیا گیا ‘۔
’شہری دفاع کو اطلاع ملنے پر متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں جنہوں نے سب سے پہلے خطرے کا دائرہ محدود کردیا‘۔
شہری دفاع نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ گھروں میں سلامتی کے آلات رکھنے کااہتمام کریں۔
آگ بجھانے کا کم سے کم ایک سلینڈر ضرور ہونا چاہئے نیز دھویں کے وقت سائرن بجانے والا آلہ لگانا چاہئے۔

شیئر: