Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ سال رواں 25 نئے ایئرپورٹس کےلیے پروازیں شروع کرے گی

250 ایئرپورٹس کے لیے براہ راست پروازوں کا ہدف ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ سال رواں کے دوران تین براعظموں میں مزید 25 ایئرپورٹس کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ نے اپنی ویب سائٹ پر ان ایئرپورٹس کی فہرست دی ہے جن کے  لیے نئی پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔
ان میں بیجنگ، برمنگھم، دارالسلام، چاٹگام، جبوتی، لزبن، کانو، بغداد، گیٹوک، نیس، ملگا، میکانوس،شرم الشیخ، باکو، ازمیر، سرائیوو اور قبرص شامل ہیں۔ 
السعودیہ کا کہنا کہ بوئنگ ساخت کے 39 نئے طیارے اور دس دیگر طیارے فضائی فلیٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔ 
السعودیہ کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر ابراہیم العمر نے کہا کہ 250 ایئرپورٹس کے لیے مملکت سے براہ راست پروازوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ نئے ایئرپورٹس کا اضافہ اسی پروگرام کا حصہ ہے۔

شیئر: