Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائیوجی نیٹ ورک کے لیے آرامکو اور سام سنگ میں معاہدہ

سٹراٹیجک تعاون کی ابتدائی سکیمیں تیار کی جائیں گی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی آرامکو اورسام سنگ جی فائیو صنعتی نیٹ ورک کو سعودی رنگ دیں گے۔ اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ سٹراٹیجک تعاون کی ابتدائی سکیمیں تیار کی جائیں گی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق فریقین کے درمیان مجوزہ تعاون کا مقصد سعودی عرب میں توانائی، پیٹروکیمیکل جیسی مختلف صنعتی شعبوں کے ڈیجیٹلائزیشن میں حصہ لینا ہے۔ 
آرامکو اورسام سنگ نہایت اہمیت والے رابطوں میں ترقی یافتہ جی فائیو صنعتی ٹیکنالوجی کے استعمال تک رسائی  میں تعاون کے لیے پرعزم ہے۔ یہ فیصلہ سعودی آرامکو کی جانب سے حال ہی میں مملکت، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ  میں ڈیجیٹلائزیشن کی تیز رفتار تبدیلی کےحوالے سے ڈیجیٹلائزیشن پروگرام  کے اجرا کے  بعد کیا گیا ہے۔

شیئر: