Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحت کے شعبے میں ایک لاکھ  سعودیوں کو ٹریننگ دی گئی

سیاحت کے شعبے میں اصلاح حال کی مہلت ماہ رواں ختم ہوجائے گی(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے میں ایک لاکھ سے زیادہ سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کوکی ٹریننگ دی گئی ہے جس پر 400 ملین ریال خرچ کیے ہیں۔ 
اخبار24 کے مطابق الخطیب نے سعودی سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاروں اور مقامی شہریوں کے ساتھ ماہانہ ورچول مکالمے کے دوران تاکید کی کہ ہماری وزارت نئے سیاحتی نظام کے تحت جونئے قواعد و ضوابط جاری کررہی ہے ان کا مقصد شعبے کو ترقی دینا ہے سب پر ان کی پابندی کرنا لازمی ہے۔ 
الخطیب نے توجہ دلائی کہ وزارت نے اصلاح حال کے حوالے سے جو مہلت دی ہے وہ ماہ رواں کی 25 تاریخ کو ختم ہوجائے گی۔ 
  کسی کو اصلاح حال  سے استثنی نہیں ملے گا۔ وزارت کے انسپکٹرز تفتیشسی مہم چلائیں گے اورنئے ضوابط کی خلاف ورزی پر سزائیں دی جائیں گی۔ 
الخطیب نے کہا کہ ٹورسٹ گائیڈز پر نئے ضابطے نافذ ہوں گے اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ سعودی تمدن کی صحیح تصویر پوری دنیا کے سامنے پہنچانا ضروری ہے۔  
الخطیب نے کہا کہ سیاحت کے شعبے نے مختلف حوالوں سے تاریخی نمبر ریکارڈ کرائے ہیں۔ جنوری 2023کے دوران سیاحوں کی تعداد  24 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ فروری میں 25 لاکھ سیاح ریکارڈ پر آئے۔ 

شیئر: