Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے نائب صدر، ابوظبی کے ولی عہد اور نائب حکمران کا تقرر

  شیخ محمد بن راشد بھی نائب صدر کی حیثیت سے فرائض ادا کرتے رہیں گے(فائل فوٹو: عرب نیوز) 
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اعلی وفاقی کونسل کی منظوری سے شیخ منصور بن زاید آل نہیان کو امارات کا نائب صدر مقرر کیا ہے۔
  شیخ محمد بن راشد بھی امارات کے نائب صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ 
امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق شیخ منصور نائب وزیراعظم اور وزیرایوان صدارت کی حیثیت سے پہلے ہی سے کام کررہے ہیں۔
امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے شیخ ھزاع بن زاید آل نہیان کو ابوظبی کا نائب حکمراں مقررکیا ہے۔
شیخ محمد بن زاید نے یہ فیصلہ ابوظبی کے حاکم کی حیثیت سے جاری کیا ہے۔
 وام کے مطابق شیخ محمد بن زایدآل نہیان نے شیخ طحنون بن زاید آل نہیان کو بھی ابوظبی کا نائب حاکم تعینات کیے جانے کا فرمان جاری کیا ہے۔
اماراتی صدر نے ریاست ابوظبی کے حکمراں کی حیثیت سے شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کو ابوظبی کا ولی عہد مقرر کیا۔ اس حوالے سے صدارتی فرمان جاری کردیا گیا۔ 

شیئر: