Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قازقستان کی جامع مسجد میں 500 سے زیادہ افراد کےلیے افطار کا اہتمام

وزارت اسلامی امور قازقستان میں افطار پروگرام چلا رہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور نے قازقستان کے دارالحکومت آستانا کی جامع مسجد میں 500 سے زیادہ افراد کےلیے افطار کا اہتمام کیا ہے۔ آستانا میں ’حضرت سلطان جامع مسجد‘ دارالحکومت کی دوسری بڑی مسجد ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور قازقستان میں خادم حرمین شریفین افطار پروگرام چلا رہی ہے۔
حضرت سلطان جامع مسجد کے امام تامر بن دارخان نے کہا کہ ’ افطار پروگرام سے سعودی عرب اور قازقستان کے عوام کے درمیان اخوت اور محبت کے رشتے گہرے ہورہے ہیں‘۔
قازقستان کے شہریوں نے رمضان  کے دوران بہترین سہولتوں کی فراہمی پر سعودی قیادت اور عوام کے لیے قدرو منزلت کا اظہار کیا ہے۔ 
یاد رہے کہ حضرت سلطان جامع مسجد آستانا کے نئے قابل دید مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ جامع مسجد تین سال بعد تیار ہوئی۔ گیارہ ہیکٹر کے رقبے پر بنائی گئی ہے۔ 

شیئر: